انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت (فریش) کے پریکٹیکل کی تاریخ کا اعلان

اُردو وائر  |  Aug 11, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت (فریش) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس گروپ کے 31جولائی سے شروع عملی امتحانات 25اگست 2023ء تک جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے تمام کالجوں،ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور انٹرنل ایگزامنرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے تعلیمی اداروں کے ایسے امیدوار جو گیارہویں جماعت (فریش) کے عملی امتحانات دینے سے رہ گئے ہیں ان امیدواروں کے عملی امتحانات اپنے ہی کالج میں منعقد کروالیں، کسی بھی امیدوار کو انٹربورڈ نہ بھیجا جائے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More