بشریٰ بی بی چیئرمین PTI کو کیسے کنٹرول کرتی ہیں؟ اہلیہ کی ڈائری نے راز کھول دیے

اُردو وائر  |  Aug 11, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ایسی مبینہ ڈائری سامنے آئی ہے جس نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ڈائری میں لکھی تحریروں سے پتہ چلتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام احکامات ان کی اہلیہ ہی کی جانب سے دیے جاتے ہیں- اور یہ چیز واضح کرتی ہے کہ چئیرمین مکمل طور پر اپنی اہلیہ تسلط میں ہیں-

ڈائری میں لکھے چند الفاط یہ بات ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے سیاسی ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔

یہاں تک کہ ڈائری میں بشریٰ بی بی کی جانب سے یہ بھی درج ہے کہ کس وقت پی ٹی آئی کی کیا سیاسی حکمتِ عملی ہونی چاہیے- اس کے علاوہ بشریٰ بی بی یہ عدلیہ، فوج اور حکومت پر پریشر ڈالنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں-

ڈائری کے مطابق بشریٰ بی بی گورنر راج کی صورت میں قانونی ٹیم اور شہر بند کرنے کی تیاری اور پہیہ جام ہڑتال کی ہدایت بھی دے رہی ہیں۔

ڈائری میں یہ بھی درج ہے کیا عدالت پر پریشر بڑھانے کے لیے بڑے بڑے وکیل کونسے اہم سوالات کھڑے کریں گے جبکہ عمران خان کیا نہیں بولیں گے- پریشر کے لیے سوال ہوگا کہ ہماری انصاف کے لیے دائر کی جانے والی درخواستیں آخر کیوں نہی سنی جاتیں-

بشری بی بی کی مبینہ ڈائری سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کے کھانے پینے کے بارے میں بھی ہدایات وہی جاری کرتی تھیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان کو کب اور کیا کھانا ہے؟

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More