کراچی میں 16 تا 23 اگست کو گیس کی بندش کا خطرہ

اُردو وائر  |  Aug 11, 2023

کراچی میں آگلے ہفتے 16 تا 23 اگست تک گیس کی شدید قلت کا خدشہ ہے جس سے گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق کل سے 15 اگست تک شہر کو گیس کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے جس کا سبب گیس فیلڈ مینٹیننس ہوگی۔ اس مینٹیننس کے باعث 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہوگی۔

اس کے علاوہ شہر بھر میں 12 تا 27 اگست کنڑ پساکی گیس فیلڈ کی مرمت کا کام بھی ہوگا۔

سوئی سدرن کے اعلان کے مطابق 16 تا 23 اگست 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بڑی کمی ہوگی۔ جبکہ 23 تا 27 اگست کو بھی شہر میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔

سوئی سدرن کا مزید کہنا ہے کہ گیس تقسیم نظام کے آخر میں آنے والے علاقوں کو گیس کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More