کیا آپ بھی خوبصورت٬ لمبے٬ گھنے اور چمکدار بالوں کا خواب دیکھتے ہیں جبکہ حقیقت انتہائی بدترین ہے تو آپ بھی کوکا کولا مشروب سے متعلق یہ خبر پڑھنا جاری رکھ سکتے ہیں-
بہت سی خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کے بالوں کی چمک اور لمبائی کم ہوتی ہے- اور یہ کوئی انوکھی بات بھی نہیں ہے کیونکہ اکثر افراد کے ساتھ ایسا مسئلہ ہوتا ہے-
مگر اکثر افراد بالوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انہیں بار بار دھوتے ہیں٬ رنگ کرتے ہیں اور یا کرل کرواتے ہیں لیکن کچھ بھی کرلو کوئی فرق نہیں پڑتا-
لیکن خوش قسمتی سے ایک سادہ پروڈکٹ ایسی بھی ہے جس سے آپ کو فرق پڑسکتا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے فریج میں موجود بھی ہو-
کوکا کولا سے اپنے بالوں کو دھونے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔ تاہم ہمیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا آپ اسے پڑھنے کے بعد پینا چاہیں گے یا پھر بال دھونا چاہیں گے-
کیا آپ جانتے ہیں کہ کولا درحقیقت بہت سی مختلف چیزوں کے لیے مفید ہے؟ مثال کے طور پر، آپ اسے اپنی چائے کی کیتلی کی گندگی کم کرنے یا ٹوائلٹ صاف کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ بظاہر، مقبول مشروب اتنا کیمیائی ہے کہ یہ چیزوں کو صاف کر سکتا ہے۔ کون جانتا تھا؟ آپ اسے اپنے (یا اپنے بچوں کے) بالوں سے چیونگم نکالنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک پیالے کو کوک سے بھریں اور اس میں چیونگم کے ساتھ موجود بالوں کو ڈال دیں۔ اسے تھوڑی دیر کے لیے رہنے دیں اور آپ دیکھیں گے کہ ببل کو ہٹانا کتنا آسان ہے۔
ہم آپ کو یہ نہیں بتا سکتے کہ کیا یہ ٹوٹکا واقعی کام کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کچھ لوگ دعوے بھی کرتے ہیں کہ اگر آپ زیادہ بڑے بال چاہتے ہیں تو یہ طریقہ ضرور آزمائیں۔ کہا جاتا ہے کہ کوکا کولا میں موجود تیزابیت آپ کے بالوں میں چمک پیدا کرتے ہیں-
بیوٹی بلاگر ایلکو نے اس طریقے کو آزمایا اور نتائج سے بہت مطمئن ہیں۔ آپ کو صرف کوک کی دو چھوٹی بوتلیں اور پانی کی ضرورت ہے تاکہ بالوں کو کوک میں نہلانے کے بعد دوبارہ صاف بھی کرسکیں-