باربی فلم کا جادو٬ مارکیٹ میں باربی تھیم پر بنے تابوت بھی متعارف کروا دیے گئے
Barbie film, Barbie themed coffin, Barbie Theme Outfit

اُردو وائر  |  Aug 10, 2023

فلم ’باربی‘ کا جادو اب تو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، یہاں تک کہ مارکیٹ میں باربی تھیم کے تابوت متعارف کروا دیئے گئے۔

ایک فیونرل سروس فراہم کرنے والی کینیڈین کمپنی کی جانب سے گلابی رنگ کے تابوت کی ایڈورٹائزمنٹ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے-

کمپنی نے اشتہار میں جو سلوگن استعمال کیا ہے وہ کچھ یوں ہے کہ ’تو پھر آپ باربی کی طرح قبر میں آرام کر سکتے ہیں‘۔

تابوت کے اشتہار کی ویڈیو میں شوخ گلابی رنگ کے تابوت دکھائے گئے ہیں، جو زندگی کے یادگار لمحوں کی علامت کی نشاندہی کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ باربی تھیم پر ڈیزائن کئے گئے ان تابوت کا مقصد مرنے والوں کی یادوں کو، ان کی کہانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گلابی تابوت کا یہ ٹرینڈ صرف کینیڈا تک محدود نہیں ہے بلکہ میکسیکو، ایل سلواڈور اور لاطینی امریکہ کے مختلف علاقوں تک پھیل چکا ہے۔ جہاں فیونرل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں خاص گلابی رنگ کے تابوت فراہم کر رہی ہیں۔

Funeral homes are offering hot pink Barbie-themed coffins for fans who hope to take their love for the doll to their grave. They have been offered by funeral homes in Mexico, El Salvador and across Latin America for around a year, but their popularity has surged following the resoundingly successful release of Barbie in cinemas.

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More