سعودی عرب کی مشہور ڈش چکن مندی اب گھر پر تیار کریں
Chicken mandi recipe, Healthy recipe, Dinner Recipe

اُردو وائر  |  Aug 09, 2023

مندی سعودی عرب کی بہت ہی مشہور ڈش ہے جو چکن اور مٹن دونوں کے ساتھ کھائی جاتی ہے- عرب باشندے اس ڈش کو بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ ایک انتہائی لذیز ڈش ہوتی ہے- ہم آپ کو اس ڈش کی تیاری کی ترکیب بتاتے ہیں جس کا استعمال کر کے آپ بھی اسے گھر میں ہی تیار کر سکتے ہیں-

ضروری اجزاء:

مندی…. مصالحہ تین کھانے کے چمچ

سرکہ…. دو کھانے کے چمچ

لیموں…. کا رس تین کھانے کے چمچ

ادرک…. لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

لال مرچ…. کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

دیگی مرچ ….ایک کھانے کا چمچ

چکن ….ایک مکمل مرغی

کھانے کا تیل…. تین کھانے کے چمچ

پیاز…. آدھا پیاز

کشمش…. بیس گرام

کاجو…. بیس گرام

سبز مرچ ….چھ عدد

نمک…. حسبِ ذائقہ

چاول(گارڈ )…. چھ سو گرام

لال رنگ…. ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کوئلہ ….ایک ٹکڑا

ترکیب:

مرغی کے 3 بڑے پیس کو پانی میں ڈال کر ابالنے کے لیے رکھ دیں (ساتھ ساتھ اوپر آتا جھاگ بھی ہٹاتے جائیں)، پھر اس میں 2 بڑی دار چینی کے ٹکڑے، 3 تیز پتے، 6 چھوٹی الائچی، 8 لونگ، 1 بڑی پیاز کو چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اور 3 چمچ نمک شامل کریں اور ڈھکن لگا کے درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ آدھے گھنٹے بعد چکن کو پانی سے نکال کر ایک ٹرے میں رکھ دیں۔

چکن کے پانی میں سے 2 چمچ لیکر ایک چھوٹی پیالی میں ڈالیں اور اس میں تھوڑی سی زعفران ملا کر 10 منٹ کیلیئے رکھ دیں۔ پھر اس میں 1 چمچ لیموں کا رس، 1 چمچ تیل اور تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں

اب اس مکسچر کو چکن پر اچھی طرح لگا کر اوپر سے زردے کا رنگ لگادیں، اور اوون میں 15 سے 20 منٹ تک گرلڈ کرلیں یا پھر ہانڈی میں بیک کرلیں

ایک دیگچی میں 1 کپ گھی گرم کر کے اس میں ایک پیاز، 4 لہسن (باریک کٹے ہوئے)، دارچینی، الائچی، تیز پتے اور لونگ ڈال کر 1 منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں دیڑھ چمچ دھنیا پاؤڈر، ½ چمچ زیرہ پاؤڈر، ½ چمچ الائچی پاؤڈر، ½ چمچ کالی مرچ اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے 1 منٹ چمچ چلائیں اسکے بعد چکن کا پانی ڈال دیں (جس میں ابالی تھی چکن)۔

پانی میں ابال آنے کے بعد اس میں 2 سوکھے لیموں اور ڈھائی کپ باسماتی چاول (30 منٹ بھگانے کے بعد) شامل کریں اور چاولوں کو پکا لیں، دم آنے پر اس میں زردے کا رنگ ڈال کے کوئلے کا دھواں لگا دیں۔

اب ایک بڑے تھال میں چاول نکالیں اور اس کے اوپر مرغی رکھ کے پیش کریں۔ مزیدار سعودی اسٹائل چکن مندی تیار ہے!   

Chicken mandi recipe is the healthy recipe for your amazing dinner recipes. Mostly it makes from chicken breast and rice.

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More