بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سیاسی رہنما مہیش بگھیل آخری رسومات کے دوران اچانک زندہ ہوگئے-
سیاسی رہنما آگرہ کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم طبعیت بگڑنے کے بعد انتقال کر گئے اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق بھی کردی-
مہیش بگھیل کے بھائی کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد انہوں نے اپنے بھائی کی لاش کو گھر پر منتقل کردیا اور خود آخری رسومات کی تیاری میں مصروف ہوگئے-
تاہم ایک موقع پر مہیش بگھیل کے جسم نے حرکت شروع کردی اور اور جب انہیں قریب سے دیکھا گیا تو ان کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں- جس پر سیاسی رہنما کو ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس وقت وہ آئی سی یو میں- جبکہ ان کے دوست احباب ان کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں-