کبھی کھانے کو نہیں تھا اور آج... 2 کروڑ کا گھر بنانے والی پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر کی آمدنی کتنی ہے اور یہ کیا کرتی ہیں؟

اُردو وائر  |  Aug 09, 2023

کیا آپ جانتے ہیں کہ معروف پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے. ایک وقت ایسا تھا جب پنجاب سے تعلق رکھنے والی مشہور یوٹیوبر الیزا سحر کبھی 2 مرلے کے چھوٹے سے گھر میں رہا کرتی تھی لیکن آج وہ ایک ایسے بنگلے کی مالک ہیں جس کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بنگلہ اپنی محنت سے یوٹیوب سے آمدنی حاصل کر کے بنایا ہے-

الیزا سحر یوٹیوب پر پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ویڈیوز تخلیق کرتی ہیں، یوٹیوبر ان ویڈیوز میں یہ دکھاتی ہیں کہ کھیتوں میں کام کیسے ہوتا ہے، بھینسوں کا چارا کیسے ڈالا جاتا ہے یا پھر گھر کی صفائی کیسے ہوتی ہے اور وہ یہ سارے کام ویڈیو میں خود کرتی نظر آتی ہیں.

الیزا سحر کے والد کے مطابق کہ اُن کی بیٹی نے اب تک 50 کروڑ کما لیے ہیں. اس سے قبل معروف پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر کا ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں ابھی 19 سال کی ہوں گھر میں بڑا بھائی ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور جہاں تک محبت کا سوال ہے، تو وہ مجھے میرے ماں باپ سے اور گھر سے ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لڑکوں کے محبت بھرے انگریزی زبان میں پیغام آتے ہیں جو مجھے پڑھنا ہی نہیں آتے.

الیزا سحر نے کہا تھا کہ ان کی کئی ویڈیوز میں ایک خوبصورت بچی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید میں شادی شدہ ہوں مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ میری سب سے چھوٹی بہن ہے.

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More