آپ کے ابو کہاں ہیں٬ شمعون عباسی اپنی بیٹی انزلہ کی شادی سے کیوں غائب تھے؟ لوگوں کے سوال پر اداکار غصے میں آگئے٬ حیرت انگیز انکشاف

اُردو وائر  |  Aug 08, 2023

بیٹی کی شادی ایک باپ کے لیے بہت بڑا دن ہوتا ہے اور ہر باپ یہی چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کو شادی شدہ زندگی میں بھی کوئی دکھ نہ پہنچے- دوسری طرف بیٹی کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے وہ اپنے والد سے دعائیں لے کر نئی زندگی کی شروعات کرے-

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی بیٹی انزلہ عباسی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

جویریہ عباسی نے تین فنکشنز کا اہتمام کیا جن میں مہندی، شیندی اور ولیمہ شامل تھے جس میں ان کے سابق شوہر یعنی اںزلہ عباسی کیے والد شمعون عباسی کے علاوہ دوست احباب اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

عوام شمعون عباسی کی بیٹی کے سب سے بڑے دن پر ان کی عدم موجودگی کے بارے میں کافی متجسس تھے اور ان کی عدم موجودگی کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔

ویسے آج شمعون عباسی نے بہت واضح پیغام پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو ان تمام بے شرم لوگوں سے الگ کر رہے ہیں جو ان کے ساتھ زندگی میں وابستہ ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے، "بے شرم لوگوں سے الگ ہونے کے اپنے فیصلوں کے بارے میں ایک چھوٹی سی یاد دہانی: میں اپنی زندگی میں بے شرم لوگوں کے ساتھ منسلک نہیں ہونا چاہتا تھا اور میں کبھی نہیں ایسا کروں گا۔ میرا ان سے کوئی بھی رشتہ ہو میں ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتا ہوں چاہے کچھ بھی ہو!! خدا آپ مجھ پر برکت نازل فرمائے. کچھ جسمانی نقصانات آپ کو اپنی روح کو نقصان پہنچانے سے بچاتے ہیں۔ اللہ اکبر."

اس کے علاوہ شمعون عباسی کی بہن انوشے عباسی نے ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے کہ شمعون عباسی کو حادثہ پیش آیا تھا لیکن وہ اب ٹھیک ہیں۔ شمعون عباسی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے حادثے کی تفصیلات بھی شیئر کیں لیکن انہوں نے جلد ہی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ انوشے عباسی کی پوسٹ کے مطابق حادثے میں شعمون کے دانت بھی ٹوٹ گئے تھے لیکن مجموعی طور پر ان صحت ٹھیک ہے-

یاد رہے کہ انزلہ عباسی کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگوں کے درمیان اس کے چرچے ہو رہے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More