ایمن اور منیب کے دل اس وقت خوشی سے جھوم رہے ہیں جب وہ آج اپنی نومولود بیٹی میرال منیب کی آمد کے ساتھ ہی اسے گلے لگارہے ہیں-
جی ہاں ایمن اور منیب کے ہاں گزشتہ روز دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے میرال رکھا ہے جبکہ ان کی پہلی بیٹی کا نام امل ہے- یہ جوڑا اپنی اس نئی خوشی کو سب کے ساتھ بانٹ رہا ہے-
ایمن اور منیب نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے وہ انہیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں- ان کے خاندان کا سفر ایک نیا موڑ لے رہا ہے، جو محبت اور مستقبل کی امید سے بھرا ہوا ہے۔ اور یہ بار پھر والدین بن گئے ہیں اور ایک خوبصورت باب کا آغاز ہوا ہے-