والدہ بیمار تھیں لیکن وہ٬ K2 پہاڑ پر اپنی جان گنوانے والے محمد حسن سے متعلق افسوسناک انکشاف

اُردو وائر  |  Aug 07, 2023

کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں اپنی جان گنوانے والے کوہ پیما محمد حسن سے متعلق افسوسناک انکشافت سامنے آئے ہیں-

شگر سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماء محمد حسن مرحوم کے بارے میں ایک رپورٹ میں اسپین سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس اور کوہ پیمائی کے ماہر جرنلسٹ Angela Benivides نے انکشافات کیے ہیں-

انجیلا نے کے ٹو پر محمد حسن کے ساتھ مہم جوئی میں شریک شیرپاز اور کوہ پیماؤں سے بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کوہ پیماء محمد حسن اپنی بیمار ماں کی علاج کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرنے کے لئے اس مہم میں شامل تھے-

محمد حسن لیلٰی پیک ایکسپڈیشن کمپنی کے ملازم تھے اور پہلی بار کے ٹو سر کرنے کے مہم جوئی میں شریک تھے- محمد حسن کے پاس جدید سازوسامان کی کمی تھی اور جو ایک مہم جو کے پاس ہونا چاہیے تھا وہ نہیں تھا- اس کے برفانی لباس، ماسک وغیرہ سب معیاری نہیں تھے بلکہ پرانے اور ناقابلِ استعمال تھے-

کچھ لوگوں نے محمد حسن کو واپس جانے کا بھی مشورہ دیا لیکن وہ اپنی جان سے زیادہ ماں کے علاج کے لئے فکر مند تھے لیکن محمد حسن کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکا اور وہ رستے میں سلپ ہوکر نیچے گرے اور زخمی ہوگئے-

کچھ شیرپاز نے مدد کی بھی کوشش کی لیکن موسمی حالات بھی سنگین تھے پھر سب نے محمد حسن کو بوٹل نیک سے واپس لانے کی بجائے کے ٹو کو فتح کرنے کو ضروری اور اہم سمجھا -انسانیت 3 گھنٹوں میں سسکتے سسکتے دم توڑ گئی اور 130 کے قریب کوہ پیماؤں نے محمد حسن کے اوپر سے چلتے چلتے کے ٹو سر کر لیا۔

حکومت کو چاہیے کہ محمد حسن کے خواب کو پورا کریں ان کی والدہ کے علاج کو یقینی بنائیں اور گھر میں ماتم کرتے تین بچوں اور بیوی کے اخراجات کے لئے مناسب بندوبست کریں تاکہ کے ٹو بوٹل نیک پر پڑے محمد حسن کی روح کو سکون ن مل سکے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More