نبی اکرم ﷺ کھجور کے ساتھ کھیرے کھاتے تھے٬ ایک ایسی سنت جو آپ کے کئی مسائل حل کرسکتی ہے

اُردو وائر  |  Aug 07, 2023

کھیرا ایک ایسی ہلکی پھلکی اور سستی سبزی ہے جو اپنے اندر بےپناہ غذائیت رکھتی ہے- کھیرے میں پروٹینز اور معدنیات کے علاوہ پانی بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ معدے کے لیے ایک بہترین غذا ثابت ہوسکتا ہے- کھیرے میں کیلوریز کم لیکن فائبرز، پروٹین ، وٹامنز، پوٹاشیم ،آئرن ، زنک اور میگنیشیم کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے-

کھیرے سے بھرپور فائدہ تب ہی اٹھایا جاسکتا ہے جب اسے چھلکے سمیت کھایا جائے- اس کے فوائد دیکھ کر بلاشبہ کہا جاسکتا ہے کہ کھیرا طبی فوائد کے حصول کے حوالے سے ایک قیمتی سبزی ہے-

دوسری جانب اگر کجھور کی بات کی جائے تو اس کے فوائد سے تو ہر کوئی واقف ہے- کجھور ہمارے پیارے نبی ﷺ کا پسندیدہ پھل اور اس کا کھانا سنت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق نبی کریم ﷺ نے عجوہ کھجور کو جنت کا پھل کہا ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اس کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے اس دن کسی بھی زہر یا جادو کا ا ثر نہ ہوگا۔ اور نہار منہ کھجور کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ کھجور اور کھیرے کو ملا کر کھاتے تھے اور اس اعتبار سے ہمارے لیے یہ بھی ایک سنت ہے اور یقیناُ ہر سنت اپنے اندر بےشمار فوائد رکھتی ہے- حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو تر کھجوریں ککڑیوں کے ساتھ ملاکر کھاتے ہوئے دیکھا۔ (ترمذی شریف: 1844)

ککڑی اردو کا ہی لفظ ہے لیکن یہ لفظ ہمارے ہاں کم ہی استعمال ہوتا ہے۔ یاد رکھیے کہ ککڑی کھیرے کا دوسرا نام ہے۔ کچھ طبیب اس سے تروی مراد لیتے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More