جماعت نہم 2024ء کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

اُردو وائر  |  Aug 07, 2023

آن لائن انرولمنٹ فارم بورڈ سے الحاق شدہ صرف نجی اسکولوں کے ہی جمع کئے جائیں گے، چیئرمین سید شرف علی شاہ

گورنمنٹ اسکول انرولمنٹ فارم بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن سے حاصل کرکے اسی سیکشن میں جمع کرائیں گے

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔آن لائن انرولمنٹ فارم بورڈ سے الحاق شدہ صرف نجی اسکولوں کے ہی جمع کئے جائیں گے جبکہ گورنمنٹ اسکول انرولمنٹ فارم بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن سے حاصل کرکے اسی سیکشن میں جمع بھی کرائیں گے۔چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان سے کہا ہے کہ وہ 10اگست سے8ستمبر 2023ء تک اس سال 2000روپے انرولمنٹ کی فیس اور 100روپے کا انرولمنٹ فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انرولمنٹ فارم بورڈ آفس بوتھ اور بورڈ سے متصل نیشنل بینک، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک اور حبیب بینک لمیٹڈ سے حاصل کر کے انہی بینکوں میں دی گئی تاریخوں میں جمع کرا ئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر، سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر، بورڈ سے الحاق اور نئے الحاق شدہ اسکولوں کی فوٹو کاپی کے ذریعے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد جمع کرائیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ شیڈول میں دی گئی تاریخ گزرنے کے بعدلیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More