توشہ خانہ کیس میں عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا ہے-
عمران خان گرفتار کرنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جارہا ہے-
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ الیکشن ایکٹ کے تحت 5 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا ہے-
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ قید اضافی گزارنا ہوگی-