اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تین سال کی سزا سنا دی۔
عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی چئیرمین پر تین سال کی سزا کے علاوہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے-
اسلام آباد کی ضلعی عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تحائف سے متعلق غلط بیانی کرنے اور الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کروانے پر تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا گئی ہے۔
خیال رہے کہ آج عمران خان کے وکیل خواجہ حارث سماعت کے مقررہ وقت کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی عدالت نہیں پہنچ سکے تھے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔