کمپنی کی ایک غلطی سے ملازم راتوں رات امیر ہوگیا، لیکن پھر ملازم نے اس رقم کا کیا کیا؟

اُردو وائر  |  Aug 05, 2023

ایک کمپنی نے اپنی ہی ایک غیرمعمولی غلطی سے بیٹھے بیٹھے اپنے ایک سابق ملازم کو مالا مال کردیا-للیکن غلطی کا احساس ہونے کے فوراً بعد، ہنگری کی کمپنی نے اپنے سابق ملازم سے رابطہ کیا اور اس سے وہ رقم واپس کرنے کو کہا جو غلطی سے اس کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو گئی تھی۔

تاہم، اس شخص نے یہ کہہ کر رقم واپس کرنے سے انکار کردیا کہ اب اس کے پاس آسٹریا کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہے، اس لیے وہ انہیں رقم واپس نہیں کر سکتا۔

لیکن بعد میں پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس شخص نے جنوبی ہنگری میں ایک اے ٹی ایم کے ذریعے اپنے آسٹریا کے اکاؤنٹ سے تقریباً 15,500 یورو کی نقد رقم نکالی تھی اور اسے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا تھا۔

لیکن کمپنی نے بھی پیچھا نہ چھوڑا اور Kaposvár ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے دفتر کی مدد سے، کمپنی ملزم کے آسٹریا کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرنے میں کامیاب ہوئی اور رقم کو واپس اس کے اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا انتظام کیا۔

Hvg.hu کے مطابق، اس نے اب تک تقریباً 72,000 یورو کی وصولی کی ہے، لیکن امید ہے کہ آخرکار اس کے سابق ملازم سے پوری رقم وصول ہو جائے گی۔

جہاں تک ملزم کا تعلق ہے، اس پر غیر قانونی تخصیص کا الزام لگایا گیا ہے اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کا خطرہ بھی ہے۔

پچھلے سال، چلی کے ایک شخص کی ایسی ہی کہانی سامنے آئی تھی جس نے غلطی سے اپنی تنخواہ 268 گنا زائد وصول کی اور اسے واپس کرنے سے بچنے کے لیے بغیر کسی ثبوت کے غائب ہو گیا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More