پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کی گئے ہیں-
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات٬ بٹگرام اور کرم ایجنسی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے- ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی-
زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان جبکہ اس کی گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی-
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے-
تاہم اب تک زلزلے کی وجہ سے ہونے والے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں-