آپ کیلے کا چھلکا غلط اتار رہے ہیں٬ چند کام جو آپ بھی ضرور غلط طریقے سے کرتے ہوں گے

اُردو وائر  |  Aug 04, 2023

اگر آپ کو کوئی شخص اس بات پر ٹوکے کہ آپ کیلے کا چھلکا غلط طریقے سے اتار رہے ہیں تو یقیناً آپ حیران ہوں گے کہ یہ کونسی نئی بات سامنے آگئی- لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہم ساری زندگی بہت سے کام غلط طریقے سے کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوپاتا- چند ایسے ہی کاموں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے-

فریج میں رکھنے سے پہلے کھانا ٹھنڈا کرنا

آپ نے اکثر اپنے بڑوں سے سنا ہوگا کہ گرم گرم کھانا فریج میں نہیں رکھنا چاہیے ورنہ خراب ہوجاتا ہے- لیکن ماہرین کی رائے اس کے برعکس ہے کیونکہ ان کے مطابق زیادہ دیر تک پکا ہوا کھانا باہر رکھنے سے خراب ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں- اس لیے بہتر ہے کہ نیم گرم کھانے کو فریج میں رکھ دیجے تاکہ خراب ہونے سے بچ سکے-

صبح صبح چائے

اکثر افراد کو صبح سویرے چائے کی طلب ہوتی ہے اور ان کے تو دن کا آغاز ہی نہیں ہوتا بغیر چائے کے- لیکن ماہرین وارننگ دیتے ہیں کہ صبح سویرے چائے پینے سے آپ کے دماغ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے کیونکہ اس وقت کارٹیسول نامی ہارمون فعال ہوجاتا ہے- اس لیے چائے ناشتے کے بھی کچھ وقت بعد پینی چاہیے-

کیلا چھیلنے کا صحیح طریقہ

کیلے کا چھلکا ہمیشہ ڈنڈی کی جانب سے اتارنا چاہیے کیونکہ اس سے کیلا ٹوٹنے سے بچ جاتا ہے- لیکن زیادہ تر افراد کیلے کو غط طریقے سے چھیلتے ہوئے اس کا چھلکا ڈنڈی کے بجائے دوسری جانب سے اتارتے ہیں- یقیناً آج آپ کو کیلا چھلینے کا درست طریقہ سمجھ آگیا ہوگا-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More