پاکستان کے چند نوجوان جو کئی 100 تولہ سونا پہن کر گھومتے ہیں٬ یہ امیر ترین لوگ کون ہیں؟

اُردو وائر  |  Aug 04, 2023

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے اسے عورتوں سے میلوں دور کردیا ہے جبکہ چوری اور ڈکیتیوں کے ڈر سے بھی خواتین سونا پہن کر باہر نکلنے سے اجتناب کرتی ہیں- لیکن اس صورتحال میں بھی پاکستان کے کچھ شوقین مرد نوجوان ایسے ہیں جو کئی کئی تولہ سونا پہن کر سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں- لیکن واضح رہے کہ سونا مرد پر حرام ہے-

شیر خان

شیر خان لاہور کے رہائشی ہیں اور انہیں کنگ آف لاہور بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ سونا پہننے والے انسان ہیں- گولڈ مین شیر خان کے مطابق ان کے پاس سترہ کلو سونا ہے جبکہ ایک انتہائی امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس کا اندازہ ان کی گاڑیاں اور زیورات دیکھ کر بھی ہوتا ہے-

ظفر سپاری

ظفر سپاری کو کون نہیں جانتا کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ظفر سے ہی متاثر ہوکر سونا پہننا شروع کیا- راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ظفر سپاری کئی قسم کے سونے کے زیورات پہن کر گھومتے ہیں جن میں کڑے٬ انگوٹھیاں اور ہار بھی شامل ہوتے ہیں- اگرچہ ظفر سپاری پیشے کے اعتبار سے سنار ہیں لیکن ان کے کئی دیگر کامیاب کاروبار بھی ہیں-

سلمان بابا

لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان بابا ایک وقت میں 80 تولے تک سونا پہن کر سڑک پر گھومتے ہیں- اس 80 تولہ میں سونے کی چین٬ بریسلٹ٬ موبائل کور اور انگوٹھیاں وغیرہ شامل ہیں- سلمان کی فیملی بھی سونے کا کاروبار کرتی ہے-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More