جج نے کہا تم غریب کچھ بھی کرلو انصاف نہیں ملے گا، رضوانہ کی والدہ کے حیران کن انکشافات

اُردو وائر  |  Aug 04, 2023

گزشتہ روز جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور ماہر قانون سلمان اکرم راجا اور جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار رضوانہ کی والدہ شمیم بی بی شریک تھیں۔

گفتگو کے دوران شمیم بی بی نے جج کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کیا-

متاثرہ رضوانہ کی والدہ شمیم بی بی کا کہنا تھا کہ جج نے کہا تم غریب لوگ ہو کچھ بھی کرلو تمہیں انصاف نہیں ملے گا ، میری نوکری کا سوال ہے مہربانی کرو یہیں چپ کرجاؤ آگے جانے کی ضرورت نہیں ہے-

تاہم میں نے جج کو کہا میں غریب ضرور ہوں لیکن انصاف لے کر رہوں گی.

اس موقع پر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ کمسن بچی پر تشدد کرنے والی ملزمہ کو تحفظ دیا جارہا ہے اور اس کی ضمانت پر ضمانت ہورہی ہے-

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا کہ تشدد میں جج نے سہولت کاری کی ہے اور پولیس تو سہولت کاری کرتی ہی ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More