آج کے دور میں سیاح صرف ساحل سمندر پر ہی نہیں جانا چاہتے بلکہ وہ ملک اور اس کے لوگوں کی ثقافت کو بھی سیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ ہمیشہ اس وقت دلچسپ دریافتوں کی توقع رکھ سکتے ہیں جب آپ کسی خاص ملک میں ہوں خاص طور پر اگر یہ جاپان جیسی بہترین جگہ ہو تو آپ قدم قدم پر چونکیں گے۔
جاپان کے بیوٹی سیلون میں بال دھوتے وقت خواتین کسٹمر کا چہرہ نیپکن سے ڈھک دیا جاتا ہے تاکہ ان کا میک اپ خراب نہ ہو-
آپ عوامی مقامات پر اپنا ٹیٹو ظاہر نہیں کرسکتے یہاں تک کہ جم جانے سے پہلے بھی ٹیٹو کو ڈھکنا ضروری ہوتا ہے-
جاپان کے سب وے میں صرف خواتین کے سفر کے لیے بھی کاریں مخصوص کی گئی ہیں-
جاپانی خواتین چھوٹی عمر سے ہی اپنے چہرے کا خاص طور پر آنکھوں کے گرد نرم جلد کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔ وہ اسے کبھی نہیں رگڑتی ہیں، لیکن اسے آہستہ سے دباتی ہیں۔
جاپان میں چیونگم کے ساتھ کاغذ کا دستہ بھی ہوتا ہے تاکہ چیونگم کو پھینکے کے بجائے آسانی سے ضائع کیا جاسکے-
جاپان میں پیزا باکس کے درمیان میں ایک ہینڈل بھی موجود ہوتا ہے تاکہ پیزا آسانی سے پکڑا جاسکے-