جیسے دنیا کے ہر انسان کا فنگر پرنٹ اور ڈی این اے علیحدہ ہوتا ہے ویسے ہی ہر شخص کی فطرت بھی دوسرے سے جدا ہوتی ہے- تاہم بعض لوگوں کے درمیان کچھ عادات ایک جیسی بھی موجود ہوتی ہیں جو ان کی شخصیت کا حصہ ہوتی ہیں- اسی حساب سے شخصیات اور ان کی عادات کو جانچنے کے لیے ہم یہاں ماہرین کے بنائے گئے پرندوں کے چند پَر سے تیار کردہ قلم دکھا رہے ہیں جن میں سے کوئی ایک پَر منتخب کر کے آپ اپنی شخصیت کے پوشیدہ رازوں سے متعلق جان سکتے ہیں-
اگر آپ پہلے نمبر کے پَر کے قلم کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک نرم دل رکھنے والے انسان ہیں اور پرسکون شخصیت کے مالک ہیں-
دوسرے نمبر کا انتخاب کرنے والے لوگ خود پسندی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ یہ اپنے ہر عمل کو دوسروں کے لیے مثالی تصور کرتے ہیں- اور اسی سبب آخرکار یہ تنہائی پسند ہوجاتے ہیں-
تیسرے نمبر کا قلم منتخب کرنے والے لوگ آزاد فطرت کے مالک ہوتے ہیں- اور یہ اپنے خواب پورے کرنے کا ہنر بھی اچھی طرح سے جانتے ہیں- یہاں تک کہ یہ اس کے لیے بڑی بڑی قربانیاں بھی دے ڈالتے ہیں-
چوتھے نمبر والوں میں پیدائشی طور پر ہی ایک رہنما موجود ہوتا ہے یعنی یہ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک لوگ ہوتے ہیں- یہ ہر قسم کی ٹیم کے ساتھ کام کر کے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں-
اگر آپ نے 5 نمبر کا انتخاب کیا تھا تو جان لیں کہ آپ تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سے امیر سمجھے جاتے ہیں- لیکن آپ ایک حساس طبعیت کے مالک انسان بھی ہیں جس کی وجہ سے مختلف خوف آپ کو آگے نہیں بڑھنے دیتے-