خاکروب خواتین کی قسمت جاگ اٹھی٬ 25،25 روپے ملا کر خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر کروڑوں کا انعام

اُردو وائر  |  Aug 03, 2023

بھارت سے تعلق رکھنے والے خاکروب خواتین کے ایک گروپ کے 25،25 روپے جمع کر کے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر 10 کروڑ روپے کا انعام نکل آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ان خواتین کو امیر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی رہائشی 11 خاکروب خواتین نے 25،25 روپے اکٹھا کر کے لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا۔ ان 11 میں سے 1 خاتون ایسی بھی تھیں جن کے پاس اس وقت 25 روپے بھی نہ تھے اور انہوں ٹکٹ میں حصہ ڈالنے کے لیے یہ رقم بھی کسی ساتھی سے ادھار لی-

لیکن پھر قسمت نے پلٹا کھایا اور اسی ٹکٹ پر 10 کروڑ کا انعام نکلتے ہی یہ غریب خواتین لکھ پتی بن گئیں- تمام خواتین کے حصے میں ٹیکس کٹنے کے بعد 63 لاکھ فی کس آئیں گے۔

ان خاکروب خواتین کو روزانہ کی اجرت 250 روپے ملتی ہے جبکہ کچھ رقم یہ کچرا فروخت کر کے بھی کما لیتی ہیں-

تاہم کروڑوں کی انعامی رقم جیتنے کے باوجود 11 خواتین خاکروب دوسرے دن بھی معمول کے مطابق اپنے کام پر پہنچ گئیں۔ خواتین کا ماننا ہے کہ جس کام کی اجرت سے انہوں نے یہ لاٹری ٹکٹ خریدا وہ نہیں چھوڑ سکتیں- اور وہ یہ انعام میں ملنے والی رقم قرض اتارنے، بچوں کی تعلیم اور گھر بنانے پر خرچ کریں گی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More