میٹرک بورڈ: سالانہ امتحانات 2022 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی میرٹ لسٹ جاری

اُردو وائر  |  Aug 02, 2023

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ 2022 کے سالانہ امتحانات میں میرٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ میٹرک بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سائنس گروپ کے 100 جبکہ جنرل گروپ کے 50میرٹ پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو کیش ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات ریسرچ سیکشن سے پروفارما حاصل کر کے دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر اور اپنے تعلیمی اداروں سے اسناد تصدیق کرا کے واپس ریسرچ سیکشن آفس میں جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں فون نمبر99260078 اور 6-99260252 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More