لِو اَن بروکن٬ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں٬ پتہ کیسے چلا؟

اُردو وائر  |  Aug 02, 2023

کچھ عرصہ قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے تاہم اس طلاق کی کبھی بھی تصدیق نہ ہوسکی اور یہ افواہیں دم توڑ گئیں- تاہم اب ایک مرتبہ پھر اس جوڑے کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں-

گزشتہ برس سے طلاق کی خبروں کی وجہ ان دونوں کا طویل عرصے تک ایک ساتھ دکھائی نہ دینا اور سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کو فالو نہ کرنا بنا-

تاہم اب کی بار طلاق کی خبروں نے اس وقت دوبارہ جنم لے لیا جب شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔

پہلے شعیب ملک نے اپنے بائیو میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سپر ویمن کا ہسبینڈ‘ اور ساتھ ہی ثانیہ مرزا کو ٹیگ بھی کیا ہوا تھا مگر اب اسے ہٹا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی کچھ مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بائیو میں پہلے ’ایتھلیٹ‘ لکھ رکھا تھا لیکن اس کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ تحریر کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ’لِو اَن بروکن‘ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ’لِو اَن بروکن‘ امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔

تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ شعیب اور ثانیہ نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی چھوڑ کردیا ہے لیکن ان افواہوں میں اب تک کوئی صداقت نہیں ہے اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More