پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک موٹر سائیکل سوار کی جانب سے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے-
یہ افسوسناک واقعہ سمن آباد فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمرہ ریکارڈنگ میں بھی ملزم کو راستے سے گزرتی لڑکی کو چھیڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
یہ اس قسم کا دوسرا واقعہ اس سے قبل گلستانِ جوہر میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے-
تقریباً ایک ماہ قبل گلستان جوہر میں بھی لڑکی سے نازیبا حرکت کی گئی تھی جبکہ ضلع ایسٹ کی پولیس بھی اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔