پاکستان ڈیفالٹ ہوا یا نہیں پاکستانی ضرور ڈیفالٹ ہوگیا٬ 19 چیزیں جنہوں نے آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑا

اُردو وائر  |  Aug 01, 2023

آمدن چار سال پرانے والی ہے٬ سال پہلے مالک مکان نے کرایہ 10 فیصد بڑھایا اب کہہ رہا ہے ڈبل کرو یا خالی کرو کم میں وارا نہیں٬ اسکول والوں نے بھی فیس بڑھا دی ہے- اس قسم کے جملے ہمیں اب اپنے اردگرد عام سنائی دیتے ہیں جو کہ آہستہ آہستہ ہماری زندگیوں کا حصہ بنتے جارہے ہیں- مہنگائی نے عوام کا کمر ہی نہیں توڑی بلکہ اسے زندہ لاش بھی بنا دیا ہے- حکمران اور سیاستدان سے صرف سیاسی پینتروں میں مصروف ہیں اور انہیں صرف یہ فکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہے یا نہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوا ہو یا نہیں پاکستان کی عوام ضرور ڈیفالٹ کر گئی ہے٬ یقین نہ آئے تو مندرجہ ذیل فہرست پر نظر ڈالیں خود ہی ظلم کا احساس ہوجائے گا-

4000 والا بجلی بل 9000 روپیے

1000 والا آٹا 1600 روپے

400 والا گھی 600 روپے

10 والی روٹی 20 روپے

15 والا نان 30

80 والی چنے کی پلیٹ 160 روپے

350 والی بائیک ٹیوب 550 روپے

150 والا پٹرول 272 روپے

20 والا چنگچی کرایہ 40 روپے

‏200 والا ڈاکٹر 500 روپے

150 والا چاول 400 روپے

90 والی ڈیڑھ لیٹر کوک بوتل 180 روپے

80 والی چینی 160 روپے

3500 والا پنکھا 8 ہزار روپے

50 والا صابن 200 روپے

20 والا ریمورٹ سیل اب 40 روپے

‏20 روپے والا سوپر بسکٹ 40 روپے

ایک روپے والی کینڈی اب 5 روپے

30 والا باریک سیویاں پیکٹ اب 50 روپے

یہ تو صرف چند چیزوں کی فہرست ہیں جبکہ ایسی لاتعداد چیزیں اور بھی ہیں جن کی قیمتوں میں دگنا یا اس سے بھی کئی زیادہ اضافہ ہوچکا ہے- سوال یہ ہے کہ حکومت کی اس معاشی بربریت میں سفید پوش انسان ماہانہ 30000 کمانے والا کیا کرے کہاں جائےگا؟ غریب کے پاس خودکشی یا جرم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ ہے؟

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More