بڑی خوشخبری٬ کراچی میں تیز ہوائیں آج سے لیکن بارش کب اور کتنے دن رہے گی؟

اُردو وائر  |  Aug 01, 2023

کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری٬ اگلے چند روز بھی شہر کراچی کا موسم من پسند رہے گا-

کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کراچی میں اگلے 3 روز تک مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا جبکہ آج کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا-

اس کے علاوہ بدین، ٹھٹہ، تھرپاکر میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More