کیا معروف کامیڈین جریمی میکلین اسلام قبول کرنے والے ہیں٬ مسلمانوں سے کون سے 2 اہم سوال پوچھ لیے؟

اُردو وائر  |  Aug 01, 2023

امریکہ کے مقبول کامیڈین جریمی میکلین سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ مذہبِ اسلام سے متاثر ہیں اور جلد اسلام قبول بھی کرلیں گے-

اسی حوالے سے گزشتہ دنوں جریمی کو اپنے فیس بک فین سے قرآن پاک کے بہترین انگریزی ترجمے سے متعلق سوال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا- جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے قرآن پاک کے مختلف انگریزی ترجموں سے متعلق انہیں آگاہ کیا-

اس کے علاوہ انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ پر اپنے مسلمان مداحوں سے یہ بھی پوچھا تھا کونسے فرقے کو اور کیوں مانتے ہیں؟

اس کے علاوہ جریمی کہ یہ ہر عید، 14اگست سمیت دیگر اسلامی تہواروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مسلمانوں کو مبارکباد بھی دیتے ہیں-

اگست 2017 میں جریمی میکیلن پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں اور اس دوران انہوں نے جشنِ آزادی پاکستانیوں کے ساتھ مل کر منایا-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More