میرج سرٹیفیکیٹ بھی 100 سال پرانا٬ دنیا کے معمر ترین شخص انتقال کر گئے٬ عمر کتنی تھی؟

اُردو وائر  |  Aug 01, 2023

دنیا کے سب سے معمر ترین شخص ہوزے پالینو گومز اپنی 128ویں سالگرہ سے صرف چند روز قبل ہی انتقال کر گئے ہیں۔

ہوزے پالینو گومز برازیل کے علاقے کورریگو ڈو کیفے کے رہائشی تھے اور حال ہی میں اپنے گھر میں 127 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ہوزے 4 اگست 1895 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی اس طویل عمر میں دنیا کے بہت سے اہم تاریخی لمحات دیکھے-

ہوزے کی اس عمر کی تصدیق ان کے میرج سرٹیفیکیٹ سے کی گئی جو کہ 1917 میں بنایا گیا تھا جبکہ قانونی مشیر ولیان ہوزے روڈریگس ڈی سوزا کا دعویٰ ہے کہ سرٹیفکیٹ میں لکھی عمر بالکل درست ہے-

ہوزے پالینو گومز کے انتقال کے بعد اسپین کی ماریا برانیاس موریرا اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی 115سالہ معمر ترین انسان ہیں۔

ہوزے پالینو گومز نے ایک سادہ اور معمولی انسان تھے جنہوں نے ایک جانوروں کے ٹرینر کے طور پر کام کرکے قدرتی وسائل اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء پر انحصار کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اُنہوں نے اپنے خاندان میں بچوں، پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سمیت کُل 85 افراد کو سوگوار چھوڑا ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More