حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے-
حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے- جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے-
پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ یہ قیمت اگلے 15 روز تک مقرر رہے گی-
واضح رہے کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان گزشتہ روز ہونا تھا جو اس وقت نہ ہوسکا جبکہ کئی پیٹرول پمپ مالکان نے قیمت میں اضافے کے امکان کے پیشِ نظر پمپ پہلے ہی بند کر رکھے تھے-