آلی سی سی کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں بعض تبدیلیوں کے اعلان کا آج امکان ہے۔
ورلڈ کپ میں ہونے والا پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو ری شیڈول کیا جائے گا جبکہ یہ میچ پہلے 15 اکتوبر کو ہونا تھا-
14 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونے والا اب ڈے نائٹ میچ 15 اکتوبر کو دن میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی۔
پاک بھارت میچ کے شیڈول کی یہ تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی جا رہی ہے-
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق چند بورڈز نے میچز کے درمیان وقفے کو 6 روو سے کم کر کے چار پانچ روز کرنے کی درخواست کی تھی۔
تاہم جے شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں میچز کے وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا۔