رابی پیرزادہ ایک سابق گلوکارہ اور اداکارہ ہیں لیکن اب وہ ایک مذہبی رجحان رکھنے والی خاتون اور پینٹر ہیں۔ رابی کو ہمیشہ ان کی قیمتی رائے دینے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے اور وہ اپنے ذہن میں جو کچھ ہے اسے کہنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ رابی اپنی زندگی کے تجربات اور علاج اور مشورے بھی شئیر بتاتی ہیں جن پر ان کے فالوورز ضرور عمل کرتے ہیں۔
رابی پیر زادہ کے بال ہمیشہ سے ہی بہت خوبصورت اور گھنے ہیں اور اب انہوں نے فینز کے ساتھ ان خوبصورت اور لمبے بالوں کا راز بھی شئیر کردیا ہے-
انہوں نے شیئر کیا کہ وہ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے ایک قدرتی ہیئر آئل کا استعمال کرتی ہے۔
رابی پیرزادہ نے اس قدرتی ہئیر آئل کا جو نسخہ شیئر کیا ہے وہ آسانی سے گھر پر بنایا جا سکتا ہے۔ ترکیب میں ناریل کا تیل، کیسٹر کا تیل، بادام کا تیل، سرسوں کا تیل، سیکاکئی، آملہ اور ریٹھا شامل ہیں۔ ان سب اجزاﺀ کو مرکب کی صورت میں 10 منٹ تک گرم کریں-
اس کے اگر آپ تیل کو چھاننا نہیں چاہتے تو دو گھنٹے کے لیے اپنے سر پر لگائیں اور اگر آپ چھان کر استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کو یہ تیل ساری رات کے لیے سر پر لگا کر چھوڑنا ہوگا- یہ تیل صرف 6 ماہ کے اندر اندر استعمال کرنا ہوتا ہے اور آپ کے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں-
تاہم رابی پیرزادہ نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ علاج سنہری بالوں کے لیے زیادہ مفید نہیں ہے کیونکہ اس سے وہ سیاہ نظر آتے ہیں۔