پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس ایک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں-
عمران عباس نے خود سوشل میڈیا پر اپنے پاؤں کی تصویر لگا کر اپنے مداحوں کو اپنی اس چوٹ سے متعلق آگاہ کیا-
عمران عباس کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پاؤں پر پلاستر چڑھا ہوا ہے-
پرکشش اداکار نے اپنی اس تصویر کے اوپر ہی لکھا کہ “ میرا پاؤں “ -
واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو اب تک کئی مقبول ڈرامے دے چکے ہیں جن میں ’خدا اور محبت‘ اور ’محبت تم سے نفرت ہے‘ شامل ہیں-