مصر میں منگنی کی تقریب میں اچانک اس وقت خوشی کے بجائے غم میں تبدیل ہوگئی جب تقریب کے دوران اسی نوجوان کا انتقال ہوگیا جس کی منگنی کی جارہی تھی-تقریب کے دوران نوجوان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا-
موصولہ تفصیلات کے مطابق مصر کے صوبے پورٹ سعید سے تعلق رکھنے والے نوجوان صہیب خالد کی منگنی کی تقریب جاری تھی جبکہ نوجوان اپنی منگیتر کے ساتھ محو رقص تھا کہ اس دوران اچانک زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔
جس کے بعد فوری طور پر ایمبولینس منگوا کر نوجوان کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم بدقستمی سے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں نے موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا-
دوسری جانب ہال میں موجود مہمان نوجوان کی خیریت کی دعا کرتے رہے تاہم جب انہیں اس کی موت کی خبر ملی تو جہاں کبھی خوشیاں رقص کر رہی تھیں وہاں ایک سوگ کا سما چھا گیا۔
البتہ یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ نوجوان کا دل کا دورہ پڑا کیوں؟ کیا نوجوان حد سے زیادہ خوشی برداشت نہ کرسکا یا پھر وہ یہ منگنی کسی خاندانی دباؤ کی وجہ سے کر رہا تھا اور یہی غم سے لے ڈوبا؟