ایک آن لائن فوڈ ڈیلیور کرنے والی کمپنی کے رائیڈر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے-
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کمپنی کا رائیڈر کس طرح سے کسٹمر کو ڈیلیور کیے جانے والے کھانے کا کچھ حصہ نکال کر کھا رہا ہے-
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ رائیڈر پہلے اپنی موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی کرتا ہے اور اس کے بعد اپنے ڈلیوری باکس میں سے کسٹمر کا کھانا نکال کر کھانا شروع کردیتا ہے-
اس ویڈیو کلپ نے ٹوئٹر پر وائرل ہو کر پورے متحدہ عرب امارات میں دھوم مچا رکھی ہے۔ جبکہ متعدد اماراتی شہری اس ویڈیو کو کئی بار شئیر بھی کر چکے ہیں اور ساتھ ہی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-