باجوڑ کے صدر مقام خار میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس دھماکے کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے-
اس دھماکے میں ایک نجی ٹی وی چینل کے سمیع ﷲ بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں- دھماکے کی زد میں آ کر جمعیت علما اسلام کے متعدد مقامی عہدیدار بھی جابحق ہوگئے ہیں-
ہلاک ہونے والے عہدیداروں میں تحصیل خار کے امیرضیا اللّٰہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکریٹری حمیداللّٰہ حقانی بھی شامل ہیں-
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا-