سب سے اوپر پاکستان٬ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اُردو وائر  |  Jul 27, 2023

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 222 رنز سے ہرا کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔

اس طرح پاکستان نے سیریز جیتنے کے ساتھ ہی سری لنکا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کے طور پر بھی اپنی حیثیت کو مستحکم کر لی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی اور سیریز اپنے نام کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

سری لنکا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والے ممالک:

پاکستان: 5

آسٹریلیا: 4

انگلینڈ: 4

ہندوستان: 3

جنوبی افریقہ: 2

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More