اس موسم میں چار بیماریاں ضرور پھیلتی ہیں٬ بارش میں وائرل انفیکشن سے کیسے بچیں؟ چند احتیاطی تدابیر

اُردو وائر  |  Jul 27, 2023

برسات کا موسم جہاں خوشیاں لاتا ہے وہیں دوسری طرف اپنے ساتھ کئی بیماریاں بھی لے کر آتا ہے- اور اکثر افراد یا ان کے بچے اس موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے بیمار پڑجاتے ہیں-

بارش کے موسم میں ڈائریا، ٹائیفائیڈ اور ڈینگی، ملیریا بھی بہت تیزی سے پھیلتے ہیں جس کی وجہ اس موقع پر پھیلنے والی بہت زیادہ گندگی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عاطف کے مطابق اگر بچے کو بخار ہوجائے تو اسے پیراسٹامول دیں اور اگر بخار پھر بھی نہ اترے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں-

اس موسم میں وائرل بخار یا بیماری دو دن میں ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن اس سے زیادہ وقت لگنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے- اس کے علاوہ ڈائریا کی شکایت ہو تو بچے کو صرف او آر ایس کا پانی پلائیں- اگر پھر بھی علامات ختم نہ ہوں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں-

بارش کے موسم میں ہر فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھے جبکہ ہر موقع پر ہاتھ دھونے کی عادت لازمی اپنائیں- یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی آپ مون سون کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More