ڈارک ویب ایک ایسی ویب ہے جہاں تک رسائی صرف جرائم پیشہ افراد کی ہی ممکن ہوتی ہے کیونکہ انٹرنیٹ کے اس حصے کو بھی جرائم کی بہت بڑی دنیا قرار دیا جاتا ہے-
تاہم نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے 8 سالہ بیٹے نے ڈارک ویب کے ذریعے اے کے 47 رائفل کی خریداری ہے جسے فروخت کرنے والوں نے خریدار کے گھر تک پہنچایا ہے۔
یہ خاتون جنہیں باربرا جیمن کے نام سے جانا جاتا ہے ہیومن ریسورسز ایکسپرٹ ہیں۔ باربرا کا کہنا تھا کہ کہ ان کا کم عمر بیٹا سائبر کرائم کا مرتکب ہوا ہے۔
بابرا کے مطابق ان کے بیٹے کا سارا دن سے صرف کمپیوٹر کے ساتھ ہی گزرتا ہے جبکہ اس نے ہیکنگ بھی شروع کردی تھی- جس کے بعد اس نے بغیر ادائیگی کے ہی انٹرنیٹ سے آن لائن چیزیں منگوانا شروع کردیں-
اس سلسلے کا آغاز ڈارک ویب کے ذریعے پیزا منگوانے سے ہوا جو کہ رائفل تک جا پہنچا-
باربرا کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے ان کے بیٹے کو دوسروں کیلئے منی لانڈرنگ کرنے کے کام میں استعمال کیا۔ جبکہ میرے بیٹے رائفل کو کسٹمز سے بچانے کے لیے پولینڈ سے بلغاریہ کے راستے گھر پر منگوایا۔
خاتون کے مطابق انہوں نے مقامی پولیس کے دفتر جاکر رائفل ان کے حوالے کردی لیکن بچے کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی انہوں نے نوٹ کیا کہ ان کا بیٹا رات کو اٹھ کر کمپیوٹر پر بیٹھتا ہے اور وہ بین الاقوامی ہیکرز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
جس کے بعد انہوں نے اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات جیت بھی کی لیکن انہوں نے بھی خاتون کو یہی کہا کہ آپ زیادہ سوچ رہی ہیں، ایسا کچھ نہیں ہوسکتا۔
اس صورتحال سے پریشان ہو کر باربرا نے سائبر سیکیورٹی کی ٹریننگ لی اور اب وہ ڈچ پولیس کے لیے بطور سائبر اسپیشل رضاکار کے طور پر کام کرتی ہیں۔