جنید جمشید نیازی ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں۔ جنید نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ جنید نیازی نے اپنی پہلی سیریل گناہ آہن سے کامیابی کے ساتھ اداکاری میں قدم رکھا۔
انہوں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پرفارم کیا۔ جبکہ ان کے موجودہ ہٹ سیریل بے بی باجی کو کافی مقبولیت مل رہی ہے۔ یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر روزانہ شام 7 بجے نشر ہوتا ہے۔ یوں تو ان کے منفی کردار واصف کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن مداح ان کی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں۔
حقیقی زندگی میں جنید نیازی انتہائی خوش و خرم اور شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک خوبصورت بیٹی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی شادی کی کہانی شیئر کی۔
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنید کی اہلیہ شاجیہ کا کہنا تھا کہ 'دراصل ان کے والد نے مجھے سب سے پہلے دیکھا، حالانکہ ہمارا تعلق ایک ہی علاقے سے تھا، ہم ایک ہی قبیلے 'نیازی' سے تعلق رکھتے ہیں، ہمارے گھر والے ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن ہمارا کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا۔
جنید کے والد نے مجھے ٹیلی ویژن پر میرے پروگرام میں دیکھا، اس کے بعد انہوں نے میرے بارے میں دریافت کیا۔ اس شادی میں میرے کیریئر نے اہم کردار ادا کیا۔ جب جنید کے والد کو میرے بارے میں اطلاع ملی تو انہیں معلوم ہوا کہ ہم رشتہ دار ہیں اور پھر یہ سب ہوا۔
جنید نیازی کا کہنا تھا کہ 'میں آسٹریلیا سے پاکستان آیا تو میرے والد نے مجھے شاجیہ کی تصاویر دکھائیں، وہ مجھے تصاویر کے ساتھ کمرے میں چھوڑ کر چلے گئے، میں نے اپنے والدین سے کہا کہ میں پڑھائی میں مصروف ہوں تو آپ خود دیکھ لیجیے گا، والدین نے اس بات کو یہ سمجھا کہ میں راضی ہو گیا، اور انہوں نے یوں خود ہی میری شادی طے کر دی۔