میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدید اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اگست تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدید سال 2023-24 ء اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے15اگست تک توسیع کر دی ہے۔ چیئرمین بورڈسید شرف علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے توسیع دی جا رہی ہے انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر(بنام سیکریٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے یکم اگست سے 15اگست2023ء تک بغیر لیٹ فیس اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کرا سکتے ہیں تاریخ گزرنے کے بعد بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں اب کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔