خوشخبری - کراچی کے شہریوں کو بجلی اب آدھی قیمت پر ملے گی٬ کنٹرول ایشیا پاک کے پاس

اُردو وائر  |  Jul 26, 2023

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی٬ کے الیکٹرک کے بڑے انویسٹر کے شیئرز ہولڈرز میں اہم ترین تبدیلی رونما ہوئی ہے، جس کے بعد کے ای کے اہم اور سب سے بڑے شراکت دار آئی جی سی ایف کا کنٹرول ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے حاصل کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کے ای کے 66 فیصد شیئرز کے ای ایس پی کے پاس ہیں، کے ای ایس پی میں ترپن فیصد حصہ آئی جی سی ایف کا ہے۔

یوں نئی تبدیلی کے بعد کے الیکٹرک کا پینتیس فیصد کنٹرول ایشیا پاک کے پاس آگیا ہے، کے الیکٹرک کے دیگر دو انویسٹرز سعودیہ کے الجومے اور کویت کے نیشنل انڈسٹریز گروپ کے پاس کمپنی کے اکتیس اعشاریہ دو فیصد شیئرز ہیں، کے ای کے تینتیس اعشاریہ چھ فیصد شیئرز حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔

ایشیا پاک نے قانون کے مطابق آئی جی سی پی کے شیئرز کیمین آئرلینڈز کی آف شور کمپنی کے ذریعے حاصل کئے، ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کے ای کے براہ راست کنٹرول کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

سربراہ ایشیا پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہمارا ہدف کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے، کوشش ہوگی شہریوں کو آدھی قیمت پر بجلی مہیا کریں۔ تھر کول سے سستی بجلی حاصل کریں گے۔

شہر کے اطراف میں سولر اور ونڈ انرجی کے ذریعے بھی بجلی پیدا کی جائے گی، واضح رہے کہ شہریار چشتی ڈائیو بس سروس کے بھی مالک ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More