بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی اپنے پورے گاؤں کی بجلی کاٹتی رہی تاکہ وہ ایک حریف گاؤں کے لڑکے سے مل سکے اور اس کی اس ملاقات کو کوئی دیکھ بھی نہ سکے۔
بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے ایک گاؤں بیتیہ کے لوگ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے بجلی کی غیر معمولی بندش کی وجہ سے پریشان تھے جو تقریباً ہر رات ہوتی تھی-
دوسری جانب سے مکمل اندھیرے نے چوروں کے لیے بھی بہترین مواقع پیدا کیے، اس لیے لوگوں نے بجلی کمپنی سے اپنا نیٹ ورک ٹھیک کرنے کی اپیل کی، لیکن اس کے نمائندوں نے انفراسٹرکچر کے مسائل کی اطلاع نہیں دی۔
اس وقت تک کوئی کچھ سمجھ نہیں سکا کہ کیا ہو رہا ہے، جب تک کچھ مقامی لوگ جو گاؤں میں پہرے دار تھے نے ایک نوجوان جوڑے کو اندھیرے میں ملتے ہوئے پکڑ لیا۔ معلوم ہوا کہ مقامی لڑکی پریتی کماری کو حریف گاؤں کے نوجوان راجکمار سے محبت ہو گئی تھی اور وہ اس رشتے کو خفیہ رکھنے کے لیے گاؤں میں بجلی کاٹتی رہی۔
بیتیہ گاؤں کے ایک رہائشی نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ پریتی ہر رات گاؤں کی بجلی کاٹ دیتی تھی جس کی وجہ سے گاؤں میں کئی چوری کی خبریں آتی تھیں۔ ہم اس لڑکی کی وجہ سے پریشان تھے۔
ایک وائرل ویڈیو جو ہندوستانی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے پریتی کو گاؤں والوں کے سامنے اپنے عاشق کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اسے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
تاہم گاؤں کے کچھ افراد راج کمار پر لاٹھی کے چند وار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، لیکن مقامی میڈیا کے مطابق، وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور پھر راج کمار نے اپنے ہی گاؤں کے دوستوں کی مدد سے حملہ آوروں سے اپنا بدلہ بھی لیا۔