میں خود 10 سال پہلے ایسا ہی تھا لیکن پھر٬ بےبی باجی کے نصیر کا ہٹ ڈرامے سے متعلق حیران کن انکشاف

اُردو وائر  |  Jul 26, 2023

بے بی باجی ایک ایسا ڈرامہ ہے جس نے گزشتہ چند ہفتوں سے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ تمام کرداروں نے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور اسی طرح نصیر عرف حسن احمد کا ایک کردار بھی ہے اور ہر کوئی یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ نصیر کے ساتھ اسماﺀ کا کوئی خوش کن انجام ہوگا یا نصیر اپنے کرتوتوں کا بدلہ ادا کرے گا۔

فوشیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن احمد نے ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے میں حیرت انگیز حقیقت سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دراصل انہیں پہلے جمال کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی-لیکن انہوں نے اسے چھوڑ دیا کیونکہ وہ ایسا سیدھا سا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے-

حسن احمد نے مزید بتایا کہ میں نے پوچھا کہ کیا میں نصیر کا کردار ادا کر سکتا ہوں کیونکہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد مجھے لگا کہ نصیر زیادہ جاندار اور مختلف کردار ہے۔ مگر اس وقت نصیر کے کردار کے لیے معاملات طے نہیں پائے لیکن بعد میں بنانے والوں نے خود ہی مجھے نصیر کی پیشکش کی اور میں نے فوراً ہاں کر دی۔

نصیر کے مزاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن احمد نے کہا کہ ایسے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریباً 10 سال پہلے انہیں خود غصے کے مسائل تھے لیکن انہوں نے خود پر کام کیا اور وہ بدل گئے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More