گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ایسی خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے- اور یہ خبر ہے کراچی کے سب سے مشہور پُل ناگن چورنگی کے حوالے سے-
کراچی میں جب سے حالیہ برشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہورہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ کراچی میں واقع ناگن چورنگی کے پُل سے سفر نہ کیا جائے-
خبر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ناگن چورنگی کا پل خطرناک حد تک ہلنے لگا بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں٬
ریسکیو ٹیم بھی پہنچ گئی ہے٬ ناگن پل کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے-
تاہم اس خبر کی صداقت جاننے کے لیے ایک یوٹیوبر نے اس پُل کا خصوصی دورہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہاں ناگن کے دو پُل موجود ہیں جن میں سے ایک تو بالکل درست حالت میں معلوم ہوتا ہے لیکن دوسرا پُل واقعی خطرے کی علامت بن سکتا ہے کیونکہ اس یہ معمول سے زیادہ ہل رہا ہے- اس موقع پر انہوں نے ریسکیو ٹیم سے بھی بات کی-
یہاں موجود ویڈیو میں آپ خود بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یوٹیوبر اور حکومتی نمائندے کیا بتا رہے ہیں-