Kareachi Intermediate Board | BIEK | Result announce Arts Regular Group 2023 - کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ٬ آرٹس ریگولر گروپ اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان

اُردو وائر  |  Jul 26, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر گروپ) اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات انٹر بورڈ ظہیر الدین بھٹو نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر گروپ) کے امتحانات میں 105 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے شرکت کی جس میں سے 98امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 93.33 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 27امیدوار اے ون گریڈ، 63 اے گریڈ جبکہ 8 امیدوار بی گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے مزید بتایا کہ ڈپلوما ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 83 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ73 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے53 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 72.60 فیصد رہا۔ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 2 امیدوار اے گریڈ، 37 امیدوار بی گریڈ، 13 امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

یہ نتائج آپ urduwire پر بھی چیک کر سکتے ہیں۔

Diploma in Physical Education

Humanities Regular Special Candidates

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More