مولانا طارق جمیل کی ورزش کرتے ویڈیو وائرل، نوجوانوں کے لیے اہم پیغام

اُردو وائر  |  Jul 25, 2023

پاکستان کی مشہور ترین مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل نے نوجوان نسل کو ورزش کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی مناسبت سے مولانا طارق جمیل کی ایک ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے مولانا طارق جمیل کو جم میں ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے-

مولانا طارق جمیل کی جانب سے اب نوجوان نسل کو اپنی صحت پر توجہ دینے اور ورزش کرنے کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

کلپ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ایسا شخص جس کے پاس اپنی صحت کے لیے آدھا گھنٹہ بھی نہیں ہے اسے صحت مند رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے-

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے لیے ضروری ہے کہ دورانِ خون چلتا رہے ورنہ بڑھاپا آجائے گا-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More