کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی شہر بھر میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔
آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور جو دن کے مختلف حصوں میں برسیں گے جبکہ گزشتہ روز بھی کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جو مختلف اوقات میں ہلکی تیز ہوتی رہی-
دوسری جانب ملک بھر میں جاری بارشوں کے پیشِ نظر اندرونِ اور بیرون ملک کی کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں-