بارش ہی بارش٬ ساون کے مہینے میں چند آسان ٹپس آپ کی جان و مال کی حفاظت کرسکتی ہیں

اُردو وائر  |  Jul 24, 2023

ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی آپ کے لیے ضروری ہے کہ چند ضروری احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں تاکہ کسی بھی بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا جاسکے- اس موسم میں آپ کی چھوٹی سی لاپرواہی بھی آپ یا دوسروں کے لیے کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے- یہآں چند ٹپس دی جارہی ہیں جن پر ساون کے موسم میں ضرور عمل کرنا چاہیے-

1۔ اگر آپ کے گھروں کی دیواریں یا چھتیں کمزور ہیں تو انہیں درست کر لیں ۔

2۔ گھر سے غیر ضروری گھاس پھوس ، جڑی بوٹیاں صاف کر لیں کیونکہ اِس موسم میں حشرات الارض نکل آتے ہیں۔ سانپ ، بچھو کیڑے مکوڑے جن میں زہر بہت زیادہ ہوتا ہے ۔

3۔ گھروں میں ایمرجنسی ادویات فرسٹ ایڈ بکس رکھیں۔

4۔ بچوں کو کھمبوں ،تاروں سے دور رکھیں کیونکہ اِس موسم میں ہوا میں نمی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔

5۔ دریاؤں یا نہروں کے قریب رہنے والے احتیاط کریں۔

6۔ مسالحے دار کھانوں اور مرچوں کا استعمال کم کریں کیونکہ پیٹ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جس سے مزید مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

7۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ پالتو جانوروں کا بھی خیال رکھیں۔ اس موسم میں انفکشن بہت جلدی ہو جاتی ہے۔

8۔ سوتے وقت یا لیٹتے وقت اپنے بستر اور تکیے کو اچھی طرح چھانٹ لیا کریں۔

9۔ گھروں میں پانی نہ کھڑا رہنے دیا کریں۔

10- بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ انتہائی ضروری سفر کے دوران بھی ہر قسم کی احتیاط سے کام لیں-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More